ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سلمان آباد میں دو ننھے حفاظ کرام کے اعزاز میں مختصر تقریب

بھٹکل سلمان آباد میں دو ننھے حفاظ کرام کے اعزاز میں مختصر تقریب

Sat, 10 Jul 2021 19:10:49    S.O. News Service

بھٹکل 10 جولائی (ایس او نیوز)  جمعہ بعد نماز عشاء متصلا سلمان آباد  میں محلہ کے  دو ننھے حفاظ کرام  حافظ محمد ابن مناظر شوپا اور حافظ عزان ابن عبد العظیم قاسمجی  کے اعزاز میں ایک مختصر  اور بابرکت نشست  کا انعقاد کیا گیا   جس میں دونوں بچوں کی ستائش کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی۔

موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسجد کے امام مولانا عثمان غنی خلیفہ صاحب ندوی نے  فرمایا کہ والدین اگر اپنے بچے کو حافظ بنانے کا ارادہ کریں تو بہت آسانی سےاور  کم مدت میں بچہ حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ  بچہ کی تعلیم کیلئے تین اہم رکن ہوتے ہیں والدین استاد اور بچہ
 اور حفظ قرآن کے اعجاز کا خود ہمارے اس مجلس کے مہمان یہ ننھے حفاظ ہیں۔ اس کے بعد ننھے حفاظ   حافظ محمد ابن مناظر شوپا اور حافظ عزان ابن عبد العظیم قاسمجی نے آیات کی تلاوت کرکے سامعین کے دل کو مسحور کیا۔

 اصغر الحفاظ کا  لقب پانے والے حافظ محمد شوپا کے نانا  محترم جناب ظفر سدی باپا نے دوسرے سرپرستوں کو بھی اس جانب توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض مرتبہ اپنے بچوں کی شرارت پر غور کرکے اس کو بڑی نعمت سے بدلنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور ہم نے اس بچہ کیلئے ٹائم ٹیبل بنایا اور اپنے روزانہ کے معمولات میں تبدیلیاں کیں اور اس کے خاطر اپنے وقت کو قربان کیا اورغیر ضروری ملاقات وغیرہ پر بھی اس کام کو ترجیح دی۔

 حافظ عزان قاسمجی کے والد جناب محترم عبد العظیم قاسمجی نے اپنے لئے  دنیا کی تمام خوشی اور کامیابی اپنے بچہ کے حافظ ہونے کو قرار دیا   ۔

آخر میں مسجد کے صدر جناب الطاف  کھروری نے ان کیلئے اور ان کے والدین کو مسجد۔ کی انتظامیہ اور مصلیان کی طرف سےمبارکبادی پیش کر کے اس عظیم کارنامہ کو اہلیان محلہ کیلئے بڑی سعادت  قرار دیا آخر میں  دعائیہ کلمات پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔


Share: